مجلہ نوائے خادم رمضان المبارک تا شوال۱۴۴۶ھ




السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

معزز قارئین کرام!سب سے پہلے آپ تمام کو انتظامیہ ’’مجلہ نوائے خادم‘‘ کی جانب سے رمضان المبارک کی ساعتیں ،رحمتیں،برکتوں کی مبارک باد

معزز قارئین کرام!اللہ کے حضور سجدہ شکر بجالتے ہوئے آپ کی خدمت میں یہ بات بتاے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ  اللہ کی رحمت اورآپ کی دعاؤں سے  آج سے دو سال قبل اسی دن یعنی یکم رمضان المبارک ۱۴۴۴ه کا پہلا شمارہ پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہوا تھا۔ اللہ کے فضل و کرم اور آپ کی دعاؤں سے الحمداللہ’’مجلہ نوائے خادم‘‘اپنے اس شمارے کے ساتھ اپنی کامیابی کا دوسرا سال مکمل کررہا ہے۔

اس خوشی کے موقع پر ہم اللہ رب العزت کے ہاں سجدہ شکر بجا لاتے ہیں ورنہ ہم اس قابل نہ تھےیہ فقط میرے رب ذوالجلال کا کرم ہے ،یہ سب آپ تمام احباب کی محبت،شفقت اور آپ کی دعاؤں کے سبب ممکن ہوا ،اس عظیم موقع پر جو جذبات دل ہیں وہ بیان سے قاصر ہوں۔

اب میں آپ کے اور’’مجلہ نوائے خادم‘‘ کے دمیان زیادہ حائل نہیں ہونا چاہتا۔

شمارہ کو پڑھیں اور دوسروں کو شئیر کریں اور ہمیں اپنی مفید آراء سے نوازیں۔جزاک اللہ


Post a Comment