سردیوں میں وضو کی فضیلت


 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی الله علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :

کیا میں تمہیں ایسے اعمال نہ بتلاؤں جن کے ذریعے الله گناہ معاف کر دیتا ہے اور درجات بلند کر دیتا ہے؟!
صحابہ اکرم نے عرض کیا : اے الله کے رسول صلی الله علیہ وآلہ وسلم! ضرور بتلائیے۔
آپ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا :
 "سختی اور تکلیف میں اچھی طرح وضو کرنا، مساجد کی طرف زیادہ چلنا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔ یہی تمہارا رباط (اپنے آپ کو الله کی اطاعت پر کاربند رکھنا) ہے۔"
صحيح مسلم ، رقم : (251)

امام نووی رحمہ الله فرماتے ہیں :
"تک اچھی طرح وضو کرنے سے مراد سخت سردی اور جسمانی تکلیف وغیرہ کے ہوتے ہوئے وضو کرنا ہے۔"
شرح صحيح مسلم : (141/3)​

Post a Comment