کلام داؤد / Kalam E Dawood



 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

اللہ رب العزت کا بے شمار شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے اپنی بے پناہ عنایتوں سے مجھے عمرہ کی سعادت بخشی، اور میری دل کی تڑپ اور حرمین شریفین کی حاضری کی آرزو کو پورا کرنے کا موقع دیا۔ اس سعادت کے بعد حج بیت اللہ کی تڑپ مزیدبڑھ گئی ،اس تڑپ کو اشعار کی  بیان کرنا مناسب سمجھا ۔اللہ کی خاص مہربانی اور رحمت سے، میں نے اپنے دل کی دعاؤں کو اشعار میں ڈھالنے کی کوشش کی۔

یہ اشعار نہ کسی شاعر کی سلیقے کی عکاسی ہیں، نہ میں شاعری کے اصولوں سے واقف ہوں، بلکہ یہ صرف میری دل کی صدائیں، میری مناجات اور میری دعائیں ہیں جنہیں اللہ کی رضا اور حرمین کی حاضری کی آرزو میں میں نے اشعار کی صورت دی ہے۔ 

الحمدللہ، ان کلام میں سے ایک کلام کو  ایک معروف نعت خواں نے پڑھا، اور اللہ کی خاص مہربانی سے اس کلام کو لوگوں کے دلوں میں مقبولیت حاصل ہوئی۔

پاکستان کے عظیم اور ابھرتے ہوئے شاعر جناب ایم راقم نقشبندی صاحب نے ان اشعار پر اپنی اصلاح فرمائی اور میری رہنمائی کی۔ ان کی نظر ثانی اور دلی مدد سے میں نے ان دعاؤں کو بہتر اور بلیغ شکل دی۔ میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے کلام کو بہتر بنانے میں میری رہنمائی کی۔

میری دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری ان دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں بار بار حرمین شریفین کی زیارت کی توفیق دے۔ آمین، ثم آمین۔



Post a Comment