فضائل ومسائل رمضان

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

 موسمِ حج کی پُرنور ساعتیں قریب آتے ہی دلوں میں شوقِ زیارت کی لہریں بیدار ہونے لگتی ہیں، اور حجاجِ کرام اس عظیم الشان اور بابرکت سفر کی تیاریوں میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ اسی روحانی جذبے کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے سفرِ حج کی تیاری، طریقۂ ادائیگی، اہم مسائل اور فضائلِ حج کو نہایت سلیقہ اور ترتیب کے ساتھ اس مجموعے میں یکجا کیا گیا ہے، تاکہ ہر طالبِ سعادت اسے آسانی سے سمجھ سکے اور اپنے حج کو حسن و کمال کے ساتھ ادا کر سکے۔

یہ دور اپنی تیز رفتاری اور مصروفیات کے باعث مطالعے کے لیے کم فرصت فراہم کرتا ہے۔ ضخیم کتب کا تفصیلی جائزہ لینا ہر ایک کے بس کی بات نہیں رہا، اور مختلف مسائل کو جداگانہ کتابوں میں تلاش کرنا ایک صبر آزما مرحلہ بن جاتا ہے۔ انہی تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس کتاب میں ان تمام ضروری اور بنیادی امور کو ایک جامع اور دلنشین انداز میں سمو دیا گیا ہے، تاکہ قاری کو ایک ہی مقام پر مکمل رہنمائی حاصل ہو سکے۔

امید ہے کہ یہ کاوش آپ کے سفرِ حج کو مزید باوقار، بامقصد اور روح پرور بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
اسے اپنی تیاریٔ حج کا حصہ بنائیں، اور اس حقیر کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔



Post a Comment