سوال:۔ (۱۴۸) لانڈری میں بہت سے لوگ کوٹ پتلون اور گرم کپڑے پٹرول سے دُھلاتے ہیں پھر دوبارہ پانی وغیرہ سے صاف نہیں کیا جاتاہے،ایسی حالت میں وہ کپڑا پاک ہوگا یا ناپاک؟ بینوا توجروا
الجواب:۔حامداً و مصلیاً و مسلماً : لانڈری میں دھلاہوا کپڑا پاک ہے، اس کو دوبارہ دھونا ضروری نہیں ، باقی اگرکوئی احتیاط کرے ، اس میں نہ دھلائے تو یہ تقویٰ ہے فتویٰ نہیں، فتویٰ وہی ہے جواوپرذکرکیاگیاہے۔ واللّٰہ أعلم بالصواب
کتبہ : حبیب اللہ القاسمی غفرلہٗ ۷؍۴؍۱۴۰۵ھ
الجواب صحیح: محمدحنیف غفرلہٗ
Post a Comment
Post a Comment