فضائل عشره مبشره ؓ از:محمدداؤدالرحمن علی

 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

رمضان المبارک کی ان مبارک ساعتوں اور مبارک دن یعنی رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے دن مبارک ہستیوں میں سب سے زیادہ مبارک ہستیاں یعنی اصحاب عشرہ مبشرہ ؓ ،وہ مبارک اصحاب رسول ﷺ جن کو فخر دوعالمﷺ کی زبان اطہر سے جنت کی خوشخبری ملی۔

اللہ تعالیٰ نے ان اصحاب رسولﷺ کی مبارک زندگی کے حوالہ سے اور ان کی درخشاں زندگی کے پہلو کو جمع کرنے کی توفیق بخشی اور آج آپ کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کررہاہوں۔

زیر نظر کتاب’’فضائل عشره مبشره ؓ ‘‘ آسان ،عام فہم ،اور ان کی مکمل زندگی کا نہایت اختصار کے ساتھ اس کی خصوصیت ہے۔

ان شاءاللہ یہ کتاب آپ کے لیے بہت کچھ جاننے کا سبب بنے گی اور آپ کے لیے مفید ثابت ہوگی۔ان شاءاللہ یہ کتاب آپ کے لیے محبت صحابہ ؓ میں اضافی کا سبب بنے گی۔

جنہوں نے ان مضامین کو جمع کرکے ایک خوبصورت پی ڈی ایف بنائی ،اور آپ تک پہنچائی ،ان کی محبت و چاہت کا مشکو ر و ممنون ہوں۔

امید کرتاہوں کہ آپ کو یہ کتاب پسند آئے گی اور میرے لیے ا ور جنہوں نے اس کتاب کو آپ تک پہنچانے کی جستجو کی ہم سب کے لیےباعث نجات کا ذریعہ ہوگی۔

اس کا مطالعہ کریں۔ اور اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں۔



Post a Comment