شیخ ابن عثیمین رحمہ الله فرماتے ہیں:"اﷲ نے اپنے بندوں پر رحمت کرتے ہوئے انہیں لیلتہ القدر کا علم نہیں دیا تاکہ وہ اس کی تلاش میں زیادہ سے زیادہ نماز، ذکر، دعا اور دیگر نیک اعمال کا اہتمام کریں اور قربتِ الہی و ثواب میں زیادہ ہو جائیں۔
اورا ﷲ نےلیلتہ القدر کو اس لیے بھی مخفی رکھا ہے تاکہ وہ اپنے بندوں کا امتحان لے سکے کہ کون اس فضیلت کو پانے کا شوق رکھتا ہے اور کون سستی و غفلت برتتا ہے ؛ کیونکہ جس شخص کو کسی چیز کا شوق ہو، وہ اسے پانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے، اس کے حصول کی راہ میں تھکاوٹ اس کیلیے کوئی معنی نہیں رکھتی!"
مجالس شھر رمضان : ١٧٣
Post a Comment
Post a Comment