کبھی خود کو بہترین ثابت کرنا دراصل اپنی ہی توہین ہوتی ہے




 ایک شخص جو کتوں کی دوڑ کے مقابلے کا انعقاد کرواتا تھا۔ ایک دفعہ اس نے مقابلے  میں ایک چیتے کو شامل کیا۔۔لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ جب مقابلہ شروع ہوا تو چیتا اپنی جگہ سے نہیں ہلا اور کتے اپنی پوری قوت کے ساتھ مقابلہ جیتنے کی کوشش کر رہے تھے۔چیتا خاموشی سے دیکھ رہا تھا۔

‏جب مالک سے پوچھا گیا کہ چیتے نے مقابلے میں شرکت کیوں نہیں کی۔۔

مالک نے دلچسپ جواب دیا:کبھی کبھی خود کو بہترین ثابت کرنا دراصل اپنی ہی توہین ہوتی ہے۔ ہر جگہ خود کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بعض لوگوں کے سامنے خاموش رہنا ہی بہترین جواب ہوتا ہے۔  ‏‎‎کتوں کے ساتھ کتے دوڑتے ہیں شیر اور چیتے نہیں ۔

Post a Comment